اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے آسٹریلیائی شہریوں کی قتل کی اپیل کے ایک دن بعد دو پولیس افسروں کو زخمی کر دینے والے مشہور مشتبہ دہشت گرد کو پولیس نے ہلاک کر دیا ہے۔
منگل کی شام، الفرقان گروہ سے منسلک 18 سالہ حملہ آور نے اس وقت چاقو سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جب وہ معمول کی تفتیش کے لیے میلبورن میں پولیس اسٹیشن پہنچا تھا۔
حکام کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے حملہ آور پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
چاقو کے وار کا نشانہ بننے والے دونوں اہلکاروں معمولی زخم آئے ہیں اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب آسٹریلیا نے کی اپیل کے پیش نظر ملک میں سکیورٹی انتہائی سخت کر رکھی ہے۔
مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ اس نوجوان کو حال ہی میں داعش کے پرچم کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا، حکام کے مطابق وہ ان خبروں کی چھان بین بھی کر رہے ہیں۔
شدت پسندوں کے گروہ نے اپنے جنگجوؤں پر حملہ کرنے والے آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس اور دیگر اتحادی ملکوں کے شہریوں پر بلاامتیاز حملے کرنے کی اپیل کی تھی۔
.......
/169