اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق منگل کی شام اور تہران کے وقت کے مطابق بدھ کی صبح یہ ملاقات نیویارک میں ہوئی۔ اس ملاقات میں صدر روحانی نے جوہری مذاکرات میں پیش آنے والے مناسب موقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کبھی یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایران پر دباؤ کی وجہ سے ہم مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے مجبور ہوئے ہیں، یہ ایک بڑی غلطی ہے، اس لیے کہ ایران اپنے اور دوسروں کے مفادات کی حفاظت کے لیے مذاکرات میں شامل ہوا ہے۔
صدر مملکت نے امید کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے جو موقع ہاتھ آیا ہے اسے فریقین کی کامیابی کے لیے استعمال کریں گے۔
حسن روحانی نے مزید کہا کہ دنیا آج دہشت گردی، تشدد اور ماحولیاتی مشکلات جیسے مسائل میں مبتلا ہے، تاہم سب سے بڑی مشکل بڑی طاقتوں کا تسلط اور آج کی دنیا میں رائج نانصافی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایرانی صدر کی میزبانی کو اپنے لیے باعث افتخار قرار دیتے ہوئے کہا میں آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کے تعاون اور چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات میں اس کی فعال شرکت کی داد دیتا ہوں۔
.......
/169