اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک جانب سے امریکی میڈیا دنیا میں داعش کے خلاف قائم کردہ امریکی محاذ کی بات کر رہا ہے اور دوسری جانب سے بعض امریکی اخبار مغربی حمایت کے ذریعے ایک نئے تکفیری اور دھشتگرد گروہ کے شام مں وجود پانے کی رپورٹ دے رہے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق اس ملک کی قومی سلامتی کونسل نے ایک تازہ رپورٹ شائع کر کے اطلاع دی ہے کہ داعش کی طرح شام میں دھشتگردوں کا ایک نیا ٹولا وجود میں آیا ہے جس کا نام’’ خراسان‘‘ ہے۔
نیویارک سے چھپنے والے ’’امریکہ ٹائمز‘‘ اخبار نے اس سلسلے میں امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کی رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا : دھشتگردوں کا نیا گروہ جو خراسان کے نام سے پہچانا جاتا ہے وہ جدید اسلحے سے آشنائی اور موجودہ ٹکنالوجی میں مہارت رکھتا ہے اس گروہ کا رہنما ’’محسن الفضلی‘‘ ۳۳ سالہ جوان ہے۔ الفضلی کا تعلق القاعدہ سے اور اسامہ بن لادن کے نزدیک وہ قابل اعتماد افراد میں سے رہا ہے۔
اس اخبار نے مزید لکھا ہے: اس دھشتگرد گروہ کے اکثر افراد کا تعلق افغانستان، پاکستان، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا سے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲