23 ستمبر 2014 - 18:37
دھشتگرد ٹولے بوکوحرام کا رہبر ہلاک+ تصویر

نائجیریا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افریقا میں سرگرم دھشتگرد گروہ بوکوحرام کا رہنما’’ ابوبکر شیکاو‘‘ ہلاک ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افریقا میں سرگرم دھشتگرد گروہ بوکوحرام کا رہنما’’ ابوبکر شیکاو‘‘ ہلاک ہو گیا ہے۔
گزشتہ جمعرات سے یہ بات شائع ہو رہی ہے کہ اس دھشتگرد گروہ کا رہنما نائجیریا کے شمال مشرقی شہر میں شدید زخمی ہوا۔
نائجیریا کے ایک پولیس افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا کہ نائجیریا کی فوج اور دھشتگرد گروہ بوکوحرام کے درمیان ہوئی شدید جھڑپ میں اس گروہ کا رہبر زخمی ہو گیا اور کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں اس کی موت ہو گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲