23 ستمبر 2014 - 18:17
بحرینی شہریوں کے حقوق کی پابندی کا مطالبہ مسترد

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی اس مطالبے کو مسترد کردیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی اس مطالبے کو مسترد کردیا کہ بحرین کی حکومت، بحرینی شہریوں کے حقوق کی پابندی کرے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بحرینی شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی جاری رکھنے سے باز آجائے تاہم بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اس مطالبے کو مسترد کردیا۔ بحرین کی حکومت نے اپنی مخالفت کی توجیہ میں یہ دعوی کیا ہے کہ اس نے سنہ دو ہزار گیارہ سے سنہ دو ہزار چودہ تک اپنے ملک میں کسی کو پھانسی نہیں دی ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کی عدالت نے اسی سال فروری میں ماہر عباس نامی ایک سیاسی قیدی کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ تین برسوں کے دوران حکومت مخالف مظاہروں کو سختی سے کچلتے ہوئے سینکڑوں افراد کو گرفتار اور انھیں شدید ایذائیں پہنچائی ہیں اور ان میں سے بعض کو سزائے موت بھی دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲