23 ستمبر 2014 - 10:35
علامہ ناصر عباس جعفری کا کویت میں معروف عالم دین شیخ حسن حبیب کے انتقال پر اظہار تعزیت

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ اور نثار علی فیضی کیجانب سے مرحوم کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی گئی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور شعبہ فلاح و بہبود خیرالعمل فاوُنڈیشن کے مسئول نثار فیضی نے کویت میں معروف عالم دین شیخ حسن حبیب کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا ہے، ان کی جانب سے مرحوم کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرائی گئی۔

.....

/169