اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف اور فلیپ ہیمنڈ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسملی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایٹمی مذاکرات سے متعلق تازہ ترین تبدیلیوں کے ساتھ ہی دونوں ملکوں کے سفارتخانوں کوکھولنے کا بھی جائزہ لیا۔ ایران اور برطانیہ کے وزرائےخارجہ نے ایران کے ایٹمی مسئلےاور اس سلسلے میں ایران کی پالیسیوں پرتبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ تہران میں قائم برطانیہ کےسفارتخانے کی جانب سے ایران کے داخلی امور میں مسلسل مداخلت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے لندن سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا اور تہران میں برطانیہ کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے لئے کہہ دیا تھا۔
.......
/169