اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق الميادين ٹيلي ويژن چينل نے خبر دي ہے کہ شامي فوج نے دہشت گردوں کے خلاف وسيع کاروائياں انجام دينے کے بعد الحسکہ شہر کے کئي علاقوں منجملہ غويران کو پوري طرح آزاد کراليا ہے اور لوگ اب اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہيں -
يہ علاقے پچھلے تين سال سے دہشت گردوں کے قبضے ميں تھے - شامي فوج نے ان علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کےلئے دوہفتے قبل اپني کاروائياں شروع کي تھيں -
دوسري جانب فوج کے حملے ميں ديرالزور کے علاقے ميں بھي دسيوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں -
اس کاروائي ميں دہشت گردوں کے بھاري ہتھيار بھي تباہ ہوئے ہيں - شامي فوج نے اسي طرح درعا اور اس کے مضافاتي علاقے ميں بھي دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپريشن انجام ديا ہے جس ميں دسيوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا گيا ہے -
ادھر شام کے کرد آبادي والے علاقے ميں بھي دہشت گردوں اور کرد مليشيا کے درميان جنگ جاري ہے - اس دوران داعش کے دہشت گردوں نے اپني وحشيانہ کاروائياں جاري رکھتے ہوئے گيارہ کردوں کو پھانسي دے دي ہے.
.......
/169