22 ستمبر 2014 - 20:32
لبنان کے شمالی علاقےعرسال میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

لبنان کے شمالي علاقے عرسال کے اطراف ميں لڑائيوں ميں شدت آجانے اور دہشت گردوں کے خلاف لبناني فوج کي وسيع کاروائي کے نتيجے ميں دسيوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہيں -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبناني ميڈيا کي رپورٹوں ميں کہا گيا ہے کہ لبناني فوج نے شمالي شہر عرسال کي پہاڑيوں ميں دہشت گردوں کے خلاف اپني کاروائياں تيز کرتے ہوئے پچاس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردياہے -

دوسري جانب لبنان کے وزيراعظم تمّام سلام نے پارليمنٹ کے اسپيکر نبيہ بري سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ حکومت، دہشت گردوں کے ہاتھوں اغوا کئے گئے سبھي لبناني فوجيوں کي رہائي کي پوري کوشش کررہي ہے -
واضح رہے کہ تکفيري دہشت گردوں نے اپنے سرغنوں کولبناني حکومت کي قيد سے آزاد کرانے کي کوششوں کے تحت متعدد لبناني فوجيوں کو اغوا کرليا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ لبناني فوجيوں کو اسي وقت چھوڑيں گے جب ان کے ساتھيوں کو رہا کرديا جائے گا
.......

/169