22 ستمبر 2014 - 20:07
اسلامي جمہوريہ ايران ،امریکا اور سعودي وزرائے خارجہ کے مذاکرات

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف اور امريکا کے وزير خارجہ جان کيري نے اتوار کي رات نيويارک ميں ڈيڑھ گھنٹے تک طويل مذاکرات انجام دئے –

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف اور امريکا کے وزير خارجہ جان کيري نے اتوار کي رات نيويارک ميں ڈيڑھ گھنٹے تک طويل مذاکرات انجام دئے –

اس ملاقات کے بعد امريکي وزارت خارجہ نے اپنے ايک بيان ميں دعوي کيا ہے کہ فريقين نے ايٹمي معاملے کے ساتھ ساتھ داعش کے بارے ميں بھي بات چيت کي –
اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ جواد ظريف اور جان کيري نے پہلے ون آن ون بات چيت کي اور اس کے بعد دونوں ملکوں کے نائب وزرائے خارجہ عباس عراقچي و مجيد تخت روانچي اور اسي طرح ونڈي شرمن اور وليم برنز نےبھي مذاکرات ميں حصہ ليا –اسلامي جمہوريہ ايران ،امریکا اور سعودي وزرائے خارجہ کے مذاکرات

مذاکرات ميں فريقين نے ايٹمي مذاکرات کے عمل ميں پيشرفت کا جائزہ ليا –

ايٹمي معاملے پر ايران اور پانچ جمع ايک گروپ کےمذاکرات کا ساتواں دور جمعے سے نيويارک ميں جاري ہے –

دوسري جانب اسلامي جمہوريہ ايران اور سعودي عرب کے وزرائے خارجہ نے بھي نيويارک ميں ملاقات کي ہے-
ملاقات کے بعد ايران کے وزيرخارجہ نے کہا کہ يہ ملاقات تہران اور رياض کے تعلقات ميں ايک نئے باب کا آغاز ہے -
ايران اور سعودي عرب کے وزرائے خارجہ نے ايک گھنٹے تک جاري رہنے والي ملاقات ميں باہمي تعلقات اور اسي طرح علاقے اور دنيا کي سيکورٹي کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کے مفادات پر بھي بات چيت کي -
سعودي عرب کے وزيرخارجہ سعود الفيصل نے بھي کہا کہ ان کا ملک موجودہ بحران کي حساسيت اور نزاکت اور اس کے مقابلے کي اہميت کو درک کرتے ہوئےيہ سمجھتا ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ماضي کي غلطيوں سے اجتناب اور موجودہ حساس بحران پر غلبہ پايا جاسکتا ہے –
سعود الفيصل نے کہا کہ ايران اور سعودي عرب علاقے کے دوبا اثرممالک ہيں اور دونوں کے باہمي تعاون سے علاقائي اور عالمي امن و سلامتي کے قيام ميں ناقابل انکار اثرات مرتب ہوسکتے ہيں –
.....

/169