22 ستمبر 2014 - 18:42
ڈاکٹر حسن روحانی نیویارک کے لیے روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ علاقے کے مسائل، قوموں اور علاقے کی حکومتوں کے ذریعے ہی حل ہونے چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج نیویارک روانہ ہونے سے قبل تہران میں مہرآباد ائرپورٹ پر صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اگر دوسری طاقتيں دہشتگردی کے موضوع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے پر مسلط ہونا چاہتی ہیں تو پوری طرح غلطی کررہی ہیں۔ صدر روحانی نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس کے انعقاد اور ملت ایران کی آواز دنیا کے مختلف ملکوں کے کانوں تک پہنچانے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں کچہ اہم نکات کی جانب توجہ دینا چاہئے ایک یہ کہ بعض ممالک علاقے کے ممالک اور قوموں کو ایران سے ڈرانے کی کوشش کررہے ہيں اور ملت ایران اور اسلامی جمہوریہ ایران پر جھوٹھے الزامات لگا رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کی حکومت ، پوری طرح جمہوری اور انتخابات کے نتیجے میں برسراقتدارآئي ہے اور ایران کے عوام بھی مہذب اور متمدن ہيں، ایک ایسی قوم جس نے صدیوں کےدوران کسی پربھی جارحیت نہیں کی ہے اور بعض کی جارحیت کا نشانہ بنی ہے۔ صدرمملکت ڈاکٹرروحانی نے کہا کہ دوسرا نکتہ اسلام سے خوف زدہ کرنے کا ہے بعض یہ چاہتے ہیں کہ دنیا کو اسلام کی اعلی ثقافت سے ڈرائيں جبکہ اسلام ایسا دین ہے جو لوگوں کو عقل سے کام لینے کی ترغیب دلاتا ہے اور اس میں خوف و ہراس کی کوئي گنجائش نہيں ہے۔ صدرمملکت نے ایٹمی موضوع کو تیسرا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ایٹمی حقوق سے پیچھے نہيں ہٹے گا۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انہترویں اجلاس میں شرکت کےلئے نیویارک روانہ ہوگئے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲