اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے سعود الفیصل کےساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس ملاقات کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ قرار دیا اور کہا کہ یہ روابط، عالمی امن و سلامتی اور مسلم امّہ کے مفاد میں ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ تعلقات کا نیا دور عالمی و علاقائی امن و سلامتی کی برقراری اور دنیا کی تمام مسلمان قوموں کے فائدے میں رہے گا۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے بھی اس موقع پر کہا کہ ریاض علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں اور حالیہ بحران کے مقابلے کے لئے پیش آنے والے مواقع کو دیکھتے ہوئے یہ سمجھتا ہے کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھاتے اور ماضی کی غلطی کو نہ دہرانے کا عہد کرتے ہوئے، موجودہ بحرانوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
سعود الفیصل نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب علاقے کے دو بااثر ممالک ہیں اور دونوں ملکوں میں جاری تعاون، علاقائی اور عالمی سطح پر امن و سلامتی کی برقراری میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲