21 ستمبر 2014 - 22:26
اپنی جوتی اپنے سر; کراچی میں داخل ہوئے خودکش بمبار، ہائی الرٹ

کراچی میں داخل ہوئے خودکش بمبار، ہائی الرٹ؛ پاکستان کے حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ خودکش بمبار کراچی میں داخل ہو گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق موصولہ خبروں کے مطابق حساس اداروں نے سندھ حکومت کو ملک کے سب سے بڑے شہر میں خودکش بمباروں کی آمد کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہے وہ شہر کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں خود کش بمبار داخل ہوگئے ہیں اور شہر کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتے ہیں تاہم خط میں خودکش بمباروں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔
حساس اداروں کی جانب سے مذکورہ خط ملنے کے بعد وزارت داخلہ سندھ کے احکامات پر پولیس حکام نے تحریک انصاف کے جلسے سمیت شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے سندھ حکومت کو لکھے جانے والے مراسلے کے بعد صوبائی وزارت داخلہ نے انتباہی خط جاری کردیا ہے۔
.......

/169