ابنا: غاصب صہيوني حکومت نے انساني حقوق کے امور ميں اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے کوصيہوني فوج کے جرائم کي تحقيقات کے لئے غزہ اور فلسطين کے ديگر علاقوں ميں جانے سے روک ديا ہے -
اقوام متحدہ کے انساني حقوق کميشن کي ايک ٹيم کو جو غزہ ميں اسرائيلي جارجيت اور جنگي جرائم کي تحقيقات کرنا چاہتي تھي صہيوني حکومت نے غزہ غرب اردن اور مقبوضہ بيت المقدس جانے سے روک ديا –
صہيوني حکومت نے اقوام متحدہ کي تحقيقياتي ٹيم کو اس لئے غزہ جانے سے روک ديا کہ کہيں غزہ ميں اس کے جنگي جرائم کا پردہ فاش نہ ہوجائے، اورنتيجے ميں صہيوني حکومت عالمي سطح پر اور زيادہ الگ تھلگ نہ پڑجائے –
فلسطين کے مقبوضہ علاقوں ميں انساني حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے نے کہا ہے کہ صہيوني حکومت انہيں فلسطيني علاقوں ميں جانے کي اجازت نہيں دے رہي ہے –
ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائيل کے حملوں کا نشانہ بننے والوں کے اہل خانہ سے براہ راست ملاقات کرنا چاہتے ہيں ليکن اسرائيل نے انہيں غزہ جانے سے روک ديا ہے –
مقبوضہ فلسطين ميں انساني حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے مکارم ويبو سونو نے کہا کہ اسرائيلي حکومت انہيں غزہ، غرب اردن اور مقبوضہ بيت المقدس ميں جانے کي اجازت نہيں دے رہي ہے
انہوں نے کہا کہ اسرائيل انہيں ديگرمقبوضہ فلسطيني علاقوں ميں بھي جانے کي اجازت نہيں دے رہا ہے-
ان کا کہنا ہے کہ اسرائيل اپنے اس اقدام سے فلسطينيوں پر ہوئے مظالم پر پردہ ڈالنے کي کوشش کررہا ہے-
انساني حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصي نمائندے نے کہاکہ وہ آئندہ چند روز ميں مشرق وسطي کے ملکوں کا دورہ کرنا چاہتے ہيں انہوں نے کہاکہ ان کے اس دورے کا مقصد غزہ ميں اسرائيل کے جرائم اور مظالم کي تحقيقات انجام ديناہے –
اقوام متحدہ کے نمائندے نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ وہ مشرق وسطي کے ملکوں کے اپنے دورے ميں اس بات کي کوشش کريں گے کہ رفح کے راستے غزہ ميں داخل ہوں –
اسرائيل نے اقوام متحدہ کے نمائندے کو تحقيقات انجام دينے سے ايک ايسے وقت روکا ہے جب اقوام متحدہ کي انساني حقوق کونسل نے رواں سال مئي کے مہينے ميں مکارم ويبي سونو کو جن کا تعلق انڈنيشيا سے ہے مقبوضہ فلسطين ميں اپنا خصوصي نمائندہ مقرر کيا ہے –
انہوں نےچند روز پہلے کہا تھا کہ وہ غزہ ميں اسرائيل کے مظالم کي تحقيقات کے لئے وہاں کے لوگوں سے براہ راست ملنا چاہتے ہيں -
.......
/169