21 ستمبر 2014 - 15:10
بشار الاسد نے مخالفین کو دمشق میں مذاکرات کی دعوت دی

شام کے صدر بشار اسد نے مخالفین کی دمشق میں موجودگي کی شرط پر ان کے ساتھ ہر طرح کے مذاکرات کو قابل قبول قرار دیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ۔ المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے دی میستورا نے کہا ہے کہ بشار اسد نے ان کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات میں اس بات پر تاکید کی ہے کہ شام کا وفد مخالفین کے ساتھ مذاکرات کے لۓ جنیوا میں نہیں جائے گا اور مخالفین اگر چاہتے ہیں تو وہ مذاکرات کے لۓ دمشق آسکتے ہیں۔ بشار اسد نے اس ملاقات میں یہ بھی کہا ہے کہ  اگر مخالفین دمشق میں آنا چاہتے ہیں تو شام کی حکومت ان کو ہر طرح کی ضروری ضمانت دینے کو تیار ہے۔ واضح رہے کہ شام کا بحران حل کرنے کے لۓ  اس سے قبل جنیوا میں دو اجلاس ہوچکے ہیں ۔ ایک اجلاس جون دو ہزار گيارہ اور دوسرا اجلاس جنوری دو ہزار چودہ کو منعقد ہوا لیکن یہ دونوں اجلاس بے نتیجہ رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲