اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اسلامی جمہوریہ ایران اور آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بیشاپ نے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں میں مزيد ترقی و پیشرفت پر تبادلہ خیال اور مزيد فروغ پر تاکید کی ۔ اسی طرح دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ نے علاقے کے مسائل سمیت عراق کی موجودہ صورتحال بالخصوص تکفیری دہشتگردگروہ داعش اور اوکرائن کے بارے میں گفتگو کی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس ملاقات میں عراق کی سیاسی صورتحال کی بہتری اور نئی حکومت کی تشکیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئۓ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کا ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے اس ملک کی ہر طرح کی مدد وحمایت اور دوجانبہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی تاکید کرتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲