اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور زمینی و فضائی کاروائی میں پندرہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں کلیرنس آپریشن جاری ہے۔ بویہ سے پانچ کیلومیٹر جنوب مشرق میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے دوران جھڑپ ہوئی جس کے دوران تین دہشتگرد ہلاک جب کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کا نائب صوبیدار مزمل شہید ہو گیا۔ پاکستانی فوج کے آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹروں نے غلام خان کے جنوب مشرق گورستائی نالا کے قریب دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں بارہ دہشگرد ہلاک جب کہ چار بارود سے بھری گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲