20 ستمبر 2014 - 19:35
دھشتگردوں کی امریکہ واپسی پر کانگرنس کی تشویش

امریکی کانگریس کے بعض اراکین نے دسیوں داعش دہشتگردوں کی امریکہ واپسی پر تشویش ظاہر کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی کانگریس کے بعض اراکین نے دسیوں داعش دہشتگردوں کی امریکہ واپسی پر تشویش ظاہر کی ہے۔  رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کے اراکین نے خبردار کیا ہے کہ تقریبا چالیس امریکی عراق اور شام میں داعش کے ساتھ مل کر لڑتے رہے ہں اور اب امریکہ واپس آچکے ہيں اور اس ملک کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ امریکی کانگریس کے رکن تیموتی بیشیپ نے کہا کہ تقریبا سو امریکی جو داعش میں شامل ہونے کے لئے مشرق وسطی گئے ہوئے تھے اب امریکہ واپس آچکے ہیں اور ایف بی آئی ان پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بیشیپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ یہ افراد امریکہ کے لئے بالقوۃ خطرہ ہيں۔ اس سے قبل ایف بی آئی کے ڈائرکٹر جیمز کومی نے داعش کے مغربی دہشتگردوں کی اپنے ملکوں میں واپسی کی لہر پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے خبردار کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲