20 ستمبر 2014 - 18:01
آل خلیفہ کی وحشت پیدا کرنے والی پالیسیاں ناکام ہو کر رہیں گی

بحرین کےمعروف عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے آل خلیفہ کی خوف ووحشت پیدا کرنے والی پالیسیوں پرشدید تنقید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ بحرین کے بحران کو حل کرنے کے لئے عوام میں خوف وحشت پیدا کرنے کی پالیسی ناکام ہوکر رہے گی۔

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ عیسی قاسم نے کہاکہ اس ملک کا بحران پروپیگنڈوں اور وحشت زدہ کرنے والی پالیسیوں سے حل نہيں ہوگا۔ شیخ عیسی نے کہا کہ حکومت بحرین نے اب تک کوئي ایسا منصوبہ پیش نہیں کیا ہے جس سے عوام کی اکثریت اس کے ساتھ ہوتی۔

بحرین کے اس بزرگ عالم دین نے کہا کہ بحرینی حکومت عوام پردباؤ اور سیاسی پروپیگنڈوں کے ذریعے ملت بحرین کو ان کے منصفانہ مطالبات سے نہیں روک سکتی۔

آيت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ایسے انتخابات میں شرکت کی مخالفت کی جن سے ملت کے مطالبات کی عکاسی نہ ہوتی ہو۔

واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹرشاہی حکومت نے بیس نومبر دوہزارچودہ کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے لیکن آل خلیفہ کے مخالف گروہوں اور عوام نے ان انتخابات کے بائکاٹ کرنے کا اعلان کردیاہے۔ بحرین میں چودہ فروری دوہزارگیارہ سے آل خلیفہ کے خلاف انقلابی تحریک جاری ہے جسےسعودی عرب کی مدد سے عسکری حربوں سے کچلا جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲