19 ستمبر 2014 - 17:42
وزیراعظم نوازشریف، عمران خان اور طاہرالقادری کے نام اپوزيشن جرگے کا خط

پاکستان میں اپوزیشن سیاسی جرگے نے مسئلےکےحل کے لئے وزیراعظم نوازشریف، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کولکھاہے جس میں 11 نکات شامل ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں اپوزیشن سیاسی جرگے نے مسئلےکےحل کے لئے وزیراعظم نوازشریف، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کولکھا ہے جس میں 11 نکات شامل ہیں۔ جرگہ نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیان دیں کہ دھاندلی ثابت ہو جانے پر عہدے سےاستعفا دے دینگے۔ اپوزیشن جرگہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم واضح کرچکےکہ جوڈیشل کمیشن منظم دھاندلی کاتعین کرتاہےتو استعفادے دینگے، خط میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کواختیارہوگاکہ پولیس اسٹیشن کوفوجداری کیس رجسٹرکرنےکی ہدایت جاری کرے، آرڈیننس کےتحت جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیاجائےگا، فوجداری کیس کےمعاملےکومزیدتحقیقات کیلئےسیشن جج کو بھیجاجاسکےگا، جوڈیشل کمیشن کی سفارشات پروفاقی،صوبائی حکومتیں اوردیگرپارٹیاں عملدرآمدکی پابندہوں گی، جوڈیشل کمیشن معاونت کےلیےوفاقی یاصوبائی حکومت کےپولیس افسرکی خدمات حاصل کرسکےگا، جوڈیشل کمیشن معاونت کےلیےکنسلٹنٹ کی معاونت بھی حاصل کرسکےگا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیشن غیرملکی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکےگا، جوڈیشل کمیشن کورکارڈکوخفیہ رکھنےاورآگےلانےکااختیاربھی ہوگا، حکومت تحریک انصاف کےدیگرمطالبات کےحل کیلیےتجاویزکوحتمی شکل دے، عوامی تحریک کےکارکنوں کیخلاف درج مقدمات کسی دیگرصوبےمنتقل کیےجائیں۔ سیاسی جرگےنے تجویز دی کہ تحریک انصاف کےکارکنوں کوفوری طور پر رہا کیاجائے۔ سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں فریق سےاپیل ہے کہ اپنےموقف سےایک ایک قدم پیچھےہٹ جائیں اوربحران حل کریں، جمہوریت میں خامیاں ہیں لیکن آ ئين پرعمل کرکےاسےدرست کیاجاسکتاہے، انھوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتےکہ پاکستان میں مصرجیسی صورتحال پیداہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲