اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور حوثیوں نے جمعرات کو صوبہ جوف میں جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔
ایک یمنی عہدے دار نے امیدظاہر کی ہے کہ جلد ہی مکمل جنگ بندی عمل میں آجائےگی۔
اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا نمائندہ بھی بحران کے حل کے لئے یمن کے دورے پر ہے۔
یمنی فوج اور الحوثی گروہ کے درمیان ہونےوالی جھڑپوں میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران تقریباساٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲