اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جمعرات کو یمن کے دار الحکومت صنعا میں سلفی تکفیری گروہ’’الصلاح‘‘ اور تحریک ’’ انصار اللہ‘‘ کے درمیان ایک شدید جھڑپ ہوئی ہے۔ اس جھڑپ کے نتیجے میں ۵۰ حوثی شیعہ شہید اور ۷۰ زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق تحریک انصار اللہ نے ایک فوجی علاقے پر قبضہ کر لیا ہے اور دار الحکومت صنعا کی ’’الایمان‘‘ یونیورسٹی کی طرف پیشقدمی اختیار کی ہے۔
اس جھڑپ کے بعد یمن کے فوجی دستوں نے اس ملک کے صدر ’’عبد ربہ منصور ھادی‘‘ کے گھر کو حفاظتی محاصرے میں لے لیا تاکہ اسے حملوں سے بچایا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو روز میں انصار اللہ کے دسیوں افراد اس ملک کی فوج اور تکفیری گروہوں کے ساتھ جھڑپوں میں شہید ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲