اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے ایک رکن پارلیمنٹ کو جان سے مارنے کی دھمکی کے موضوع کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ برطانیہ کے اسرائیل مخالف اور فلسطین کے حامی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے کو اسرائیل مخالف بیان دینے اور اسرائیل کے مظالم و جرائم سے پردہ اٹھانے کی وجہ جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیلوے کو اسرائیل مخالف اور فلسطینیوں کی حمایت میں بیان دینے کی وجہ سے ایک خط ملا تھا جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ یہ خط برطانوی پارلیمنٹ کو بھیج دیا گیا ہے اور ویسٹ منسٹر ہاؤس کے عہدیداروں نے خط ملنے کے بعد پولیس کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات شروع ہو گئی ہے اور اس بارے میں کئی لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
.......
/169