18 ستمبر 2014 - 14:23
دہشت گردی کے الزام میں امریکی شہری گرفتار

دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ تعاون کی وجہ سے ایک امریکی شہری کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے داعش کی مالی مدد کرنے کے الزام میں 30 سالہ ایک امریکی کو مجرم قرار دیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل پولیس ایف بی آئی نے بتایا ہے کہ مفید الفقيہ نامی اس امریکی شہری کو مئی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر یمن کے ایک شہری کو داعش کے ساتھ امداد کرنے کی ترغیب اور اسے پیسہ بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ امریکی اس کوشش میں تھا کہ یہ يمني شہری شام میں جا کر حکومت کے خلاف کارروائی میں حصہ لے۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ مفید الفقيہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایف بی آئی کے مخبر سے کچھ اسلحہ خریدنا چاہتا تھا۔ ایف بی آئی نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یہ امریکی شہری جعلی پاسپورٹ سے یمن کے شہری کو امریکا بلانا چاہتا تھا۔
جمعرات کو عدالت اس کے بارے میں اپنا حتمی فیصلہ سنائے گی۔

.......

/169