اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ايران کے صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے امريکي نيوز چينل، اين بي سي سے گفتگو کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ہاتھوں بے گناہوں کےقتل عام کي شديد مذمت کي ہے-
ايران کے صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے يہ بات زور ديکر کہي کہ دہشتگرد گروہ، پوري انسانيت کا خاتمہ کرنے کے درپے ہے-
صدر حسن روحاني نے، بے گناہوں کا سر قلم کرنے پرمبني اس دہشتگرد گروہ کے اقدام کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي اصول و تعليمات کي نظر سے، کسي بھي بے گناہ انسان کا خون بہانا، تمام انسانوں کے قتل کے مترادف ہے اور اس رو سے، بے گناہوں کا سر قلم کرنے سے متعلق اس دہشتگرد گروہ کا اقدام، پوري انسانيت کو تہ تيغ کرنے کے برابر ہے-
انھوں نے کہا کہ داعش کے اقدامات، پوري عالمي رائے عامہ کيلئے تشويش اور افسوس کا باعث بنے ہيں-
صدر حسن روحاني نے دہشتگردي کے خلاف اتحاد کو مضحکہ خيز قرار ديتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد ميں بعض ايسے ممالک بھي شامل ہيں جو دہشتگردي کي حمايت کرتے رہے ہيں-
.......
/169