اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بنگلادیش کی عدالت اعظمی نے جنگی جرائم کے الزام میں جماعت اسلامی رہنما دلاور حسین سیدی کو عمرقید کی سزا سنا دی۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق بنگلادیش دارالحکومت ڈھاکا میں سپریم کورٹ نے تہتر سالہ دلاور حسین کو جنگی جرائم کی پاداش میں سزا دی گئی ہے، اس موقع سکیورٹی کے خاص انتظامات موجود تھے۔ سرکاری وکیلوں کے مطابق جماعت اسلامی رہنما پر لوٹ مار،قتل عام اور زیادتی کے الزامات عائد کئے گئے تھے، دلاور خود پر لگے الزامات کا دفاع کرنے میں ناکام رہے سو انہیں سزا بھگتنی ہوگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال انہیں موت کی سزا سنائی گئی تھی، جس نے اس ملک کی تاریخ کے بدترین اور ہلاکت خیز سیاسی تشدد کو متحرک کردیا تھا۔ اٹارنی جنرل محبوب عالم کا کہنا ہے کہ عدالت نے اپنے ایک حیرت انگیز فیصلے میں کہا ہے کہ دلاور حسین سیّدی اپنی بقیہ زندگی جیل میں گزاریں گے۔ محبوب عالم نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہمیں توقع تھی کہ عدالت ان کی سزائے موت کو برقرار رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲