17 ستمبر 2014 - 19:27
کراچی میں دھشتگردانہ واقعات کا سلسلہ جاری، ایک شیعہ پروفیسر کی شہادت

پاکستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور حکومت دھشتگردی کو روکنے میں بالکل ناکام ثابت ہوئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعت نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناطم آباد حیدر مارکیٹ کے قریب امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صھابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ پروفیسر انیس انور کو شہید کردیا۔
 اطلاعت کے مطابق پروفیسر انیس انور اپنے گھر جارہے تھے کہ گھات لگائے بیٹھے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے پروفیسر کو شہید کردیا، شہید کا جسد خاکی قانونی کاروائی کے بعد انچولی امام بارگاہ  منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کے شہید پروفیسر انیس انوار نے کچھ عرصے سے ہی تعلیم اہلبیت علیہم السلام سے متاثر ہوکر مکتب اہلبیت اختیار کیا تھا۔ 
شہید کی نماز جنازہ آج بعد از نماز مغربین مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں ادا کی گئی۔

ادھر صوبہ خیبر پختونخوا صدرکے مقام پشاور میں آج صبح پشاور شہر کے رہائشی حیدر علی ولد نثار حسین کو نمک منڈی کے قریب امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں نے گولیاں مار کرشہید کر دیا ، شہید کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے سات بجے امامبارگاہ عادل بیگ کوچہ رسالدار میں ادا کی گی،۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے سانحہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت وقت کی ناکامی قرار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲