17 ستمبر 2014 - 15:49
تہران کے خلاف پابندیاں ختم کروانے کی کوشش کریں گے

اقوام متحدہ میں ایک روسی سفارت کار نے کہا ہے کہ ماسکو، ایران کے جوہری پروگرام سے مربوط مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائے گا، تاکہ تہران کے خلاف سلامتی کونسل کی تمام پابندیاں ختم ہوجائیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  اقوام متحدہ میں روس کے نمائندہ دفتر کے فرسٹ سیکریٹری الگزنڈر پانکین نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں اعلان کیا کہ روس، نیویارک میں ہونے والے جوہری مذاکرات کے دور کے ثمر بخش اختتام کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائے گا۔ الگزنڈر پانکین نے کہا کہ ان مذاکرات کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے، روس ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان 18 سے 25 ستمبر کے مذاکرات کی کامیابی کا خواہاں ہے۔

 .......

/169