16 ستمبر 2014 - 18:02
عراقی فورس نے کئی دیہات داعش سے آزاد کروا لئے

عراق کی پیشمرگہ فورس نے موصل کے مشرق میں واقع متعدد دیہاتوں کو دہشتگرد گروہ داعش سے آزاد کرانے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق عراق کی کرد پیشمرگہ فورس نے کہا ہےکہ اس نے موصل شہر کے مشرق میں دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم اس گروہ کے دس عناصر کو ہلاک کردیا ہے اور متعدد دیہاتوں کو اس دہشتگرد گروہ سے آزاد کرا لیا  ہے۔ دوسری جانب انسداد دہشتگردی پولیس کے اہلکار نامعلوم وجوہات کی بناء پر وسیع پیمانے پر بغداد میں واقع الخضراء کے علاقے میں تعینات ہوگۓ ہیں۔ ادھر امریکی لڑاکا طیاروں نے آج صبح پہلی مرتبہ بغداد کےقریب واقع دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ امریکی لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں واقع شہر سنجار کے قریب ایک اور حملہ کیا جس میں داعش کی چھ گاڑیاں تباہ ہوگئيں۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲