16 ستمبر 2014 - 17:43
ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کا انحصار گروپ پانچ جمع ایک کی سنجیدگي پر

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سینئر رکن مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے کا انحصار گروپ پانچ جمع ایک کی سنجیدگي اور لچک پر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق مجید تخت روانچی نے برن (bern)میں سوئٹزر لینڈ کے سیکرٹری خارجہ ایو رسیہ (rosseir)سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری سنجیدگي کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا اور وہ امید کرتا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک بھی ضروری سنجیدگي اور لچک کا مظاہرہ کرے گا اور اسی صورت میں چوبیس نومبر سے پہلے جامع سمھجوتے تک رسائي ممکن ہے۔ واضح  رہے کہ اس ملاقات میں مجید تخت روانچی اور ایو رسیہ نے ایران اور سوئٹزرلینڈ کے دو طرفہ تعلقات میں توسیع کے راستوں کا جائزہ لیا۔ مجید تخت روانچی نے تمام میدانوں میں سوئٹزرلینڈ کے ساتھ تعلقات میں توسیع کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں بہت گنجائش پائی جاتی ہے جس سے فائدہ اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔ ایو رسیہ نے بھی اس ملاقات میں دو طرفہ اور عالمی امور کے سلسلے میں ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع کے لۓ سوئٹزر لینڈ کی آمادگي کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲