16 ستمبر 2014 - 09:14
برطانوی وزیراعظم کی داعش کے ہاتھوں برطانوی شہری کی ہلاکت کی مذمت

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے داعش کے ہاتھوں برطانوی شہری کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ وہ ڈیوڈہینزکے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے آخری حدتک جائیں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے داعش کے ہاتھوں برطانوی شہری کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ وہ ڈیوڈہینزکے قاتلوں کی گرفتاری کیلیے آخری حدتک جائیں گے۔ داعش دہشت گردوں نے ایک وڈیوجاری کی جس میں برطانوی مغوی ڈیوڈ ہینز کا سرقلم کرتے ہوئے دکھایا گیاجبکہ ایک دوسرے برطانوی شہری کوقتل کرنے کی دھمکی دی گئی۔برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق وہ اس وڈیوکی تصدیق کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ صدر اوبامہ نے بھی قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ڈیوڈ ہینز کے قاتلوں کی گرفتاری میں برطانیہ کی بھرپور مدد کرے گا۔ ذرائع کے مطابق برطانیہ اور امریکہ نے اپنے اتحادی عرب ممالک کے ساتھ ملکر شامی حکومت کے خلاف داعش دہشت گردوں کی بھر پور مدد کی تھی  اور آج داعش نے جن ہتھیاروں سے امریکی اور براطنوی شہریوں کو قتل کیا ہے وہ امریکہ کے دیئے ہوئے ہیں۔یہاں یہ بات صادق آتی ہے کہ چاہ کن را چاہ درپیش۔ دوسروں کے لئے کنواں کھودنے والے  خود ہی کنویں میں گر گئے۔

.......

/169