16 ستمبر 2014 - 08:33
پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دھشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے جہاں فوج نے ایک اور کامیابی کا دعوی کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے جہاں فوج نے ایک اور کامیابی کا دعوی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی فوج نے دعوی کیا ہےکہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر سیکیورٹی فورسز کی بمباری میں 10 شدت پسند ہلاک اور ان کے 5ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے علاقوں تور درہ اور دوہ توئی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے تباہ اور 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲