اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تكفيري دہشت گروہ کے خلاف نہ صرف فضائی حملوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے بلکہ ان ممالک نے زمینی حملے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
اگرچہ امریکی حکام نے ان ممالک کے نام ظاہر کرنے سے انکار کر دیا، لیکن اتوار کو یہ کہا کہ امریکہ نے اپنے اتحادی ممالک کے کردار کے بارے میں ان سے تبادلہ خیال شروع کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات، علاقے میں امریکی پالیسیوں کے سب سے بڑے حامی اور اتحادی ملک مانے جاتے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کی جانب سے ہونے والی پیشکش صرف عراق میں کارروائی تک محدود نہیں ہے۔
حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام نے کہا تھا کہ داعش کے خلاف شام میں بھی ہوائی حملے کئے جائیں گے۔
ابھی تک فرانس صرف ایسا ملک ہے جس نے کھل کر داعش کے خلاف فضائی حملوں میں امریکا کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، اگرچہ پیرس کا کہنا ہے کہ اس کا تعاون صرف عراق تک ہی محدود رہے گا۔
.......
/169