15 ستمبر 2014 - 11:21
قطر کی شام حکومت کے مخلاف مسلح افراد کی حمایت پر تاکید

قطر کے وزيرخارجہ خالد العطیہ نے شامی حکومت کے خلاف برسرپیکار مسلح مخالفین کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خالد العطیہ نے آج اپنے ایک بیان میں اعتراف کیا کہ دوحہ ، النصرہ یا داعش کے ساتھ تعاون نہيں کرتا لیکن احرارالشام نامی مسلح گروہ کی مالی اور اسلحہ جاتی مددکرتا ہے۔ احرارالشام شامی حکومت کےخلاف برسرپیکار مسلح گروہوں میں سے ایک ہے۔
درایں اثنا شام کی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار نے قطرکے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں میدان میں آئے اور دہشتگردوں کی حمایت کے سلسلے میں اس ملک کے اقدامات کو روکے۔
واضح رہے کہ قطر، سعودی عرب اور ترکی سمیت بعض عرب ممالک دوہزارگیارہ سے شامی حکومت کے مخالف دہشتگردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد اور موجودہ حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کررہے ہيں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲