اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ خبروں کے مطابق عراق کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ الغدیر، العلاوی ، بابل المعظم اور كرادہ کے علاقوں میں ہونے والے مسلسل چار دھماکوں میں چودہ افراد جاں بحق اور 45 دیگر زخمی ہوئے۔ الغدیر و كرادہ شیعہ آبادی والے علاقے ہیں۔
ابھی تک کسی بھی گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن عراق کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں داعش سمیت دہشت گرد گروہوں کو ہونے والی زبردست شکست کی وجہ سے، یہ گروہ عوام میں دہشت پھیلانے کے مقصد سے شہری علاقوں میں دہشت گردانہ حملے کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲