اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے مشرق وسطیٰ کے دو ممالک کے پانچ روزہ دورے سے واپسی پر آج بروز سنیچر دوسری بار رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی تہران کے ہسپتال میں عیادت کی۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے اس ملاقات میں رہبر انقلاب کی صحت و سلامتی کی نسبت خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے طول عمر کی دعا کی اور کہا کہ رہبر معظم کا وجود اسلامی نظام کی پیشرفت کا ضامن ہے۔
اسی طرح رہبر معظم نے بھی اس ملاقات میں صدر جمہوریہ کی اس سفر میں حاصل کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا: میں ہمیشہ آپ کے لیے دعا کرتا ہوں۔
صدر مملکت نے رہبر انقلاب کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تاہم آپ کی حمایتوں کے سائے میں بعض مشکلات کو حل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور انشاء اللہ باقی مسائل کو بھی حل کر لے گی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت جناب حسن روحانی نے گزشتہ پیر کو رہبر انقلاب کے آپریشن کے ایک گھنٹہ بعد ان کی عیادت کر کے اپنے بیرون ملکی سفر پر روانہ ہو گئے تھے۔








۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲