اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے درس خارج کی پہلی نشست میں جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا کہا: منظم اور بموقع کلاسوں میں شرکت انسان کی کامیابی کا راز ہے ۔
انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ پہلے مرحلہ میں الھی توفیقات اور پھر انسان کی کوشش ، نظم و ضبط انسان کو عملی بالندگی عطا کرتا ہے کہا: آپ سبھی طلاب موجودہ فرصت سے بخوبی استفادہ کریں ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ انسان اپنی عمر کے سرمایہ سے بخوبی استفادہ کرے کہا: اپنی عمر کے سرمایہ سے بخوبی استفادہ کرنے والے ھرگز پشیمان نہیں ہوتے ۔
اس مرجع تقلید نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں علماء کی تربیت اور لوگوں کو الھی قوانین و شریعت سے اگاہ کرنا انبیاء الھی علیھم السلام کا وظیفہ بیان کیا اور کہا: علم دین حاصل کرکے انبیاء الھی کی بشارتوں کو سنا اور اس پر عمل کیا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے واضح طور پر کہا: دین میں غور و فکر، محرمات و واجبات کی شناخت بندگی کی نشانی ہے ، اگر انسان اگاہی کے بعد بھی احکامات کی مراعات نہ کرے تو اس نے خدا کے حق میں ظلم کیا ہے ۔
حضرت آیت الله سبحانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خداوند متعال اپنے احکامات و قوانین کو کتاب و سنت میں بیان کیا ہے کہا: الھی احکامات سے آشنائی اور اس پر عمل مکلف کی ذ٘مہ داری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال نے اپنے احکامات و قوانین کتاب و سنت میں بیان کئے ہیں لھذا کوئی بھی انسان احکامات و قوانین پر عمل کرنے میں نازل نہ ہونے یا اس تک نہ پہونچے کا بہانہ نہیں بنا سکتا ۔
اس مرجع تقلید نے یاد دہانی کی: آج بھی جب حکومت کوئی قانون بناتی ہے تو اسے سماجی میڈیا کے ذریعہ لوگوں تک پہونچا دیتی ہے اور لوگ بھی اس کی مراعات کرتے ہیں ، کوئی بھی حکومت اپنی رعایا کی ایک ایک فرد تک قانون نہیں پہونچاتی ہے ۔
.......
/169