اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سمیت دس عرب ملکوں نے دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش دہشت گرد تنظیم ) کے خطرے سے نمٹنے کے لیے عراق اور شام میں فوجی کارروائیاں کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ داعش کی تشکیل میں بھی انھیں ملکوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔امریکہ پر ستمبر سنہ 2001 کے حملوں کی برسی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ میں ایک اور فوجی کارروائی کا راستہ استوار کرنے کے لیے سعودی شہر جدہ پہنچے ہیں۔ امریکہ وزیر خارجہ جان کیری نے جمعرات کو عرب رہنماوں پر زور دیا ہے کہ وہ دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خلاف امریکی صدر باراک اوباما کی فوجی مہم کی حمایت کریں اور شدت پسندوں کو مالی وسائل کی فراہمی کے راستوں کو مسدود کرنے اور عرب ذرائع ابلاغ پر شدت پسندانہ رجحانات کو کم کرنے کی کوشش کریں۔
ادھر روس نے امریکہ کو شام میں فوجی کارروائی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس قسم کی کارروائی کے لیے سلامتی کونسل سے قرار داد منظور کروانا ضروری ہے۔ اور امریکہ اور اس کے اتحادی داعش دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر شام پر فضآئی حملے سے اجتناب کریں۔ذرائع ابلاغ اور ماہرین داعش کے خۂاف امریکہ اور اس کے اتحادی عربوں کی کارروائی کو مشکوک قراردے رہے ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق داعش کے خلاف اتحاد میں سعودی عرب، ترکی، اردن ،خلیج فارس کی عرب ریاستیں شامل ہیں۔
.......
/169