13 ستمبر 2014 - 15:41
روس کی امریکہ پر شدید تنقید، پابندیاں معاندانہ اقدام

روس کی وزارت خارجہ نے ماسکو کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے، ان پابندیوں کو واشنگٹن کا ایک اور معاندانہ اقدام قرار دیا اور دھمکی دی ہے کہ روس اس کا جواب دے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے آج اپنے ایک بیان میں اعلان کیا کہ ماسکو کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں روس کے ساتھ امریکی حکومت کا دشمنانہ اقدام ہے اور امریکہ، روس کے ساتھ مقابلے پر اتر آیا ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسی صورت میں جبکہ مشرقی یوکرین میں نہایت ہی مشکل حالات میں جنگ بندی اور ان علاقوں کے نمائندوں اور یوکرین کی مرکزی حکومت کے درمیان مذاکرات کے لئے زمین ہموار ہوئی ہے، امریکہ، یوکرین میں تشدد کو ہوا دینے کی کوشش کے ساتھ روس پر پابندیاں عائد کر کے اپنے دباؤ کو بڑھانا چاہتا ہے۔
واضح رہے امریکہ نے گذشتہ روز روس کے خلاف مواصلات، پیٹرولیم اور دفاعی شعبوں میں نئي پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

.......

/169