13 ستمبر 2014 - 13:44
پاکستان کاسیاسی بحران کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر حل ہو سکتا ہے

پاکستان کے معروف تحزیہ نگار ارشاد احمد عارف نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ملک میں جاری بحران کو پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش نہیں کی تو حکومت کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ارشاد احمد عارف نے کہا کہ ماضی میں بھی حالات کی خرابی کے بعد عوامی حکومتوں کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا تھا، اور اب حالات اسی سمت جا رہے ہیں، اگر حکومت نے ہوشیاری اور بردباری سے کام نہ لیا تو کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے۔
پاکستان کے معروف تجزیہ نگار ارشاد احمد عارف نے کہا ہرچند کہ فوج نے کہا ہے کہ وہ غیر جابندار ہے، لیکن اگر حالات خراب ہوئے تو وہ ملک میں مارشل لاء لگا سکتی ہے، اس لئے اس سے قبل کہ حالات کنٹرول سے باہر ہوجائيں، حکومت کو چاہیے کہ مذاکرات کے ذریعے بحران پر قابو پائے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دو اور کچھ لو کی پالیسی کے تحت حالات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

........

/169