اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے جمعہ کے روز تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں شنگھائي تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ہمارے بہت گہرے تعلقات ہیں اور ان تعلقات کی جڑیں دونوں ملکوں کی تہذیب و ثقافت میں پیوست ہیں۔اس موقع پر ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ایران اور ہندوستان کی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہندوستان کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے والا ایک بہت اہم ملک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شمال جنوب کوری ڈور جیسے منصوبے کی تکمیل ہندوستان اور ایران دونوں کے لئے مفید ہے اور یہ کہ یہ منصوبہ نقل و حمل میں ہونے والے اخراجات کو کم کرنے کے ساتھ ہی ہمسایہ ملکوں کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲