12 ستمبر 2014 - 15:04
امریکہ داعش پر حملے کے لیے اربیل کا اڈہ استعمال کرے گا

امریکہ، دہشتگرد گروہ داعش پر حملوں کے لئے عراق کے اربیل ہوائی اڈے کو استعمال کرے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے جمعرات کی شام کہا ہے کہ امریکہ کے طیارے بہت جلد عراق کے شمال میں واقع اربیل کے ہوائی اڈے کو دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے لئے استعمال کریں گے۔ امریکہ کی وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں میں امریکہ کے جنگی طیارے اور ڈرون طیارے، دہشتگرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے لئے عراق سے باہر سے فضائی حملے کرتا رہا ہے، جبکہ دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے فوجی کارروائی خود عراق کے اندر موجود امریکہ کے فوجی اڈوں سے کی جاتی رہی ہے۔ امریکہ ایسی صورت میں داعش کے خلاف حملوں میں عراق کی پشتپنائی کی بات کررہا ہے کہ خود دہشتگرد گروہوں کے اصلی ترین حامیوں میں شمار ہوتا ہے اور تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ امریکہ داعش کے خلاف مہم میں سچا نظر نہیں آتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲