12 ستمبر 2014 - 14:20
ایران اور ازبکستان کے صدور کی ملاقات، دوجانبہ تعلقات کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران اور ازبکستان کے صدور نے دو ملکوں کے درمیان دو جانبہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ایرنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جمعرات کی شام تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ازبکستان کے صدر اسلام کریم اف کے ساتھ ملاقات میں ایران اور ازبکستان میں موجود اقتصادی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ توانائیاں دونوں ملکوں کے تعلقات کی سطح اور اقتصادی ترقی و پیشرفت میں توسیع کا ذریعہ شمار ہوسکتی  ہیں۔ صدر مملکت حسن روحانی نے مزید کہا کہ ازبکستان، ایک دوست ملک کے عنوان سے ایران کی خارجہ پالیسی میں اہم مقام کا حامل ہے اور حتمی طور پر دو جانبہ تعاون، دونوں ملکوں کی ملت کو فائدہ پہنچانے میں مدد ثابت ہوگا۔ ازبکستان کے صدر اسلام کریم اف نے بھی اس ملاقات میں تھران اور تاشقند کے درمیان تعلقات کے میں توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ازبکستان، ایران میں اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں زیادہ سے زیادہ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲