12 ستمبر 2014 - 11:12
یمن میں حکومت اور مخالفین کے درمیان سمجھوتے کی تردید

یمن کے گروہ انصاراللہ نے حکومت اور مخالفین کے درمیان ایک سمجھوتے پر دستخط کی خبر کی تردیدکی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نےآج المیادین چینل کے ساتھ انٹرویو میں، کہا کہ ملک کو جاری بحران سے باہرنکالنے کےلئے یمن کے صدراورانصاراللہ کے درمیان، کسی اتفاق رائے سے متعلق بعض ذرائع ابلاغ کی خبریں صحیح نہیں ہیں اور اس سلسلے میں مذاکرات ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یمن کے صدر دفتر کے ایک قریبی ذریعے کے توسط سے بعض عرب ذرائع ابلاغ نے آج اعلان کیا کہ یمن کے حکام اور مظاہرین کےدرمیان، تین ہفتوں سے زیادہ جاری بحران سے ملک کو نکالنے کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے گئےہیں۔ واضح رہے کہ یمن میں جاری مظاہروں کی قیات حوثی گروہ کررہا ہے کہ جسے عوام میں مقبولیت حاصل ہے۔ یہ گروہ حکومت کی برطرفی ، پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور سیاسی عمل میں یمن کےمختلف طبقات کی وسیع شراکت کا خواہاں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲