اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے آج بغداد میں مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ عمّار حکیم اور ان کے ہمراہ آئے وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجوں اور سیکیورٹی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام قومی گروہوں کے سیاسی عزم و ارادے کی ضرورت ہے۔ عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اپنے پروگرام پر عمل درآمد کی پابند ہے اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اس ملاقات مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ عمّار حکیم نے نئي کابینہ کی تشکیل پر وزیر اعظم حیدر العبادی کو مبارک باد پیش کی اور حکومت کے لئے، مجلس اعلی اسلامی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
.......
/169