اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق صدرمملکت نے آج شہر دوشنبہ میں شانگھائی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل دمیتری مزینساف سے ملاقات میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی، علاقے اور دنیا کے لئے سنگین خطرہ ہے تاکید کی کہ دہشتگردی کے خلاف جد وجہد کے لئے سیاسی عزم راسخ کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں مشترکہ علاقائی اور عالمی تعاون لازمی ہے۔
صدر مملکت جناب حسن روحانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سب کو یقین کرنا چاہئے کہ دہشتگردگروہ کا وجود کسی کے مفاد میں نہيں اور توقع یہ ہے کہ شانگھائی تعاون تنظیم کے اصلی اراکین اور مبصرین علاقے میں استحکام کےلئے اپنی ذمہ داریوں پر خصوصی توجہ دیں گے۔
صدر مملکت نے شانگھائي تعاون تنظیم کے مبصر اور سربراہی اجلاس میں ایران کی موجودگی کو علاقے کے استحکام میں ایران کی دلچسپی کاثبوت قرار دیا اور کہا کہ تہران علاقائی ثبات واستحکام کے لئے پرعزم ہے۔
اس موقع پر شانگھائی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل دمیتری مزینساف نے تاجکستان میں شانگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں ایران کے صدر کی موجودگی کوتمام اراکین کے لئے اہم علامت قرار دیا اور کہا کہ شانگھائی تعاون تنظیم نے تعاون کی کیفیت بہتر بنانے کے تناظر میں مبصر اراکین کے ساتھ مل کرکافی کوششیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی شانگھائي تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور تاجکستان کے اعلی حکام سے ملاقات کے لئے دوشنبہ کے دورے پر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲