10 ستمبر 2014 - 20:23
حیدرآباد، علامہ صادق رضا تقوی کی خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ مہدی خطیب سے ملاقات

علامہ صادق رضا تقوی نے تحقیق کے شعبے میں اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ہم میدان قلم سے وابستہ افراد کی ذمہ داری بہت سخت ہے اور اس کی ادائیگی بھی قربانی مانگتی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق معروف اہل تشیع عالم دین، خطیب اور محقق علامہ سید صادق رضا تقوی نے حیدر آباد شہر میں اپنے دو روزہ تبلیغی دورے کے دوسرے دن ایرانی ثقافی مرکز معروف بہ خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران حیدر آباد کا دورہ کیا اور وہاں کے سربراہ مہدی خطیب سے ملاقات کی۔ اِس ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور ایران کی ثقافت کے تبادلے کے حوالے سے گفتگو کی اور مشترکہ فعالیت پر تبادلہ خیال کیا۔ اِس دوستانہ ماحول میں ہونے والی ملاقات میں خانہ فرہنگ کے سربراہ مہدی خطیب نے خانہ فرہنگ کی فعالیت کو مفصل انداز سے پیش کیا۔ دونوں شخصیات نے بات پر اتفاق کیا کہ یہ ثقافتی مرکز پاکستان میں اسلامی ثقافت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ علامہ صادق رضا تقوی نے تحقیق کے شعبے میں اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا کہ ہم میدان قلم سے وابستہ افراد کی ذمہ داری بہت سخت ہے اور اس کی ادائیگی بھی قربانی مانگتی ہے۔

.......

/169