10 ستمبر 2014 - 14:40
پاکستان اور ترکی کی جانب سے رہبر انقلاب کے کامیاب آپریشن پر خوشی کا پیغام

ترکی اور پاکستان کے صدور نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں رہبر انقلاب اسلامی کے کامیاب آپریشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آپ کی جلد سے جلد صحتیابی کیلئے اپنی آرزو کا اظہار کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی اور پاکستان کے صدور نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں رہبر انقلاب اسلامی کے کامیاب آپریشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آپ کی جلد سے جلد صحتیابی کیلئے اپنی آرزو کا اظہار کیا۔ ترکی صدر رجب طیب اردوغان نے منگل کے روز اپنے پیغام میں اس بات کی تمّنا کی کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای جلد سے جلد صحتیاب ہوجائیں۔ اپنے اس پیغام میں ترکی کے صدر نے آپریشن، کامیابی کے ساتھ انجام پانے پر اپنی خوشی کا بھی اظہار کیا۔ پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے بھی اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں رہبر انقلاب اسلامی کی صحتیابی کیلئے دعائیہ کلمات تحریر کئے۔ اس سے قبل حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای سے ٹیلیفون پر آپ سے گفتگو کرتے ہوئے خیریت دریافت کی اور آپریشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آپ کی جلد سے جلد صحتیابی کی دعا کی۔ امیر کویت نے بھی اپنے ایک پیغام میں آپ کی صحت و سلامتی کیل آرزو کی۔واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ الظمی سید علی خامنہ ای کا پیر کے روز تہران کے ایک سرکاری اسپتال میں پروسٹیٹ کا آپریشن ہوا ہے جو کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲