اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ معاہدے کے بعد ایران دوسرے ملکوں کو بھی اپنی ایٹمی کامیابیوں سے بہرہ مند کرے گا۔ حسین امیر عبداللھیاں نے جنوبی افریقہ کے شہر پریٹوریا میں اس ملک کے نائب وزیر صحت سے ملاقات میں کہا کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی صحت عامہ اور علاج معالجے میں اہم کردار کی حامل ہے۔ انہوں نے ایران اور جنوبی افریقہ کے دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے صحت عامہ اور طب کے شعبے نیز جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں کافی ترقی کی ہے اور یہ امور باہمی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔ اس ملاقات میں جنوبی افریقہ کے نائب وزیر زراعت نے باہمی تعاون میں فروغ لانے پر تاکید کی۔
.......
/169