9 ستمبر 2014 - 15:10
امریکہ کی مشرقی یوکرین میں جنگ بندی جاری رکھنے پر تاکید

امریکہ کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ٹیلیفونی گفتگو میں مشرقی یوکرین میں جنگ بندی جاری رکھے جانے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریانووستی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیاہے کہ امریکی صدر باراک اوباما اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں مشرقی یوکرین کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس علاقے میں جنگ بندی کی موثر نگرانی کی اہمیت پر تاکید کی۔ اس بیان کے مطابق باراک اوباما اور بان کی مون نے دہشتگرد گروہ داعش کے خطرات کے مقابلے کے لۓ عالمی اتحاد کی تشکیل کی ضرورت نیز عراق میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے نتیجے میں مشکلات کا شکار ہونے والے عام شہریوں کے لۓ انسان دوستی پر مبنی امداد روانہ کۓ جانے پر تاکید کی۔ امریکی صدر باراک اوباما اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے درمیان ہونے والی اس ٹیلی فونی گفتگو میں دوسرے جن موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گيا ان میں ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام  کے لۓ عالمی کوششوں میں تیزی لانے،  مغربی افریقہ میں اس وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام  اور دہشتگردی کے عنوان سے بلائے جانے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس جیسے موضوعات بھی شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲